اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ اور پی پی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، دونوں جماعتوں کا صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی اور عوامی ریلیف کے لئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا، پی پی پی رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوبے کی ترقی کے لئے جاری پروگراموں کی حمایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں، زراعت اور نوجوانوں سمیت دیگر طبقات کی بہتری کے لئے سکیموں میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا، حلقوں میں ترقیاتی اقدامات، نوجوانوں کی ہنرمندی، سولر سسٹمز کی عوام کو فراہمی میں اشتراک عمل سے آگے بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ صوبہ میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن وامان یقینی بنانے، جدید آئی ٹی نظام کے فروغ پر مؤثر عملدرآمد کے لئے تعاون جاری رہے گا، حسن مرتضی، ندیم افضل چن، حیدر گیلانی نے پی پی پی جبکہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی کی۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وفد کی آمد اور سیاسی تعاون جاری رکھنے پر پی پی پی کی قیادت اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں، پاکستان اور عوام کے مفادات کے لئے تمام اتحادی جماعتوں کے اتحاد اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، مل کر عوامی ایشوز کو حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہیں، علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق کرنے پر ہم وزیراعلیٰ مریم نواز اور پی ایم ایل این کی کمیٹی کے مشکور ہیں، تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے میں ہی اتحادی حکومت کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے