02 Sep 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کسی توسیع کے خواہشمند نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عسٰی سے میری اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا کہ انہیں توسیع میں دلچسپی نہیں، اس قسم کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں درست نہیں تاہم میری میڈیا کے دوستوں سے بھی گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔