اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر پارلیمان کے سوالات کے جوابات دینے سے کترانے لگی

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(ذیشان یوسفزئی) آئی پی پیز کے معاملے پر حکومت پارلیمان کے سوالات کے جوابات دینے سے کترانے لگی۔

وزارت توانائی آئی پی پیز کے متعلق ایوان بالا کو جواب دینے سے کترا رہی ہے، جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس میں پوچھے گئے چھ اہم سوالات کو نظر انداز کیا گیا۔

پاور ڈویژن آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیل قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے سے بھی انکار کر چکا ہے، سینیٹ میں آئی پی پیز کے معاہدوں اور لائسنس کی تجدید کے سوال پر کوئی جواب نہیں آیا جبکہ پاور ڈویژن نے بجلی کے گردشی قرضے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی چپ سادھ لی۔

سوالات سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کئے تھے، جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے چھ اہم سوالات کو پاور ڈویژن نے نظر انداز کیا، پاور ڈویژن کا کوئی ترجمان نہیں جس سے مؤقف لینے کے لئے رابطہ کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے