اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہو گا جو ذمہ داری ملی ادا کروں گا: شیر افضل مروت

01 Sep 2024
01 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہو گا اور جو ذمہ داری ملی اسے ادا کروں گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ کل اسلام آباد میں واپس آجاؤں گا، آٹھ ستمبر کے جلسے کی تیاری کروں گا، آٹھ ستمبرکا جلسہ کامیاب ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا جلسے کو کامیاب بنانا ہے، جلسہ بار بار موخر ہونے سے بانی پی ٹی آئی کی کاز کو نقصان ہو گا، بغیر کسی وجہ کے بانی پی ٹی آئی سے جلسہ منسوخ کروایا گیا، بیرسٹر گوہر کے بیان کے بعد دوبارہ مجھے وٹس ایپ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ چھ ماہ سےجلسہ موخر ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کےحکم پر جلسہ موخر کرنا پڑا، میرے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ اسلام آباد کا جلسہ موخر ہو گا، اب ہرحال میں جلسہ ہو گا، میرے خیال میں اسلام آباد جلسہ منسوخ کرنے سے اچھا نہیں ہوا، اب لکیر پیٹنےکا کوئی فائدہ نہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، مینڈیٹ واپسی کی تحریک چلانےکا فیصلہ ہو چکا ہے، جلد ہی تحریک کا آغاز ہو گا، یہ تحریک پاکستانیوں کی تحریک ہو گی، تحریک کا مقصد لوگوں کےڈر اور خوف کو ختم کرنا ہے، تحریک کی شروعات پنجاب سے کریں گے، تحریک میں مارچ اور دھرنے بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کال ہو گی لیڈر شپ سڑکوں پر ہو گی، دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے، ہمارے پاس تحریک چلانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، عنقریب دنیا ایک کامیاب تحریک دیکھے گی، افسوس کے ہم ظلم کے سامنے سرنگوں کر چکے ہیں، عوام لبیک کہیں گے تو تحریک کا جلد آغاز ہو گا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کارکن آئینی وقانونی طریقے سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں کیں، ایسے سیاسی قیدی کی رہائی لاکھوں لوگوں کے سڑکوں پر آنے سے ہی ہو گی، میں نہیں سمجھتا بانی پی ٹی آئی کو ملٹری عدالت میں پیش کرنے کا کوئی جواز ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف، زرداری کسی گورنمنٹ سکول کے پرنسپل نہیں بن سکتے، بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑ رہے ہیں، مسلم لیگ ن بانی پی ٹی آئی کیخلاف سوشل میڈیا پرکمپین چلا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات انتہائی افسوس ناک ہے، علی امین گنڈا پور سے کہا اختلافات کو انتہا تک نہیں لیجانا چاہیے، خیبرپختونخوا میں جو کچھ ہو رہا ہے کوئی قابل ستائش بات نہیں۔

شیرافضل مروت نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان حکومت میں جائیں گے تو انہیں سیاسی قیمت چکانا پڑے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے