اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آکسفورڈ یونیورسٹی میں بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کی کوئی جگہ نہیں: ن لیگی رہنما

01 Sep 2024
01 Sep 2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چودھری اور طلال چودھری نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کی کوئی جگہ نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز  کے رہنما دانیال چودھری  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آکسفورڈ ایک عالمی شہرت یافتہ ادارہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا آرٹیکل ان کی سوچ اور جھوٹ کی عکاسی کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی خود کو پاکستان کے سامنے الگ اور مغربی دنیا کے سامنے الگ کردار کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آرٹیکل ان کے جھوٹ اور کردار کو بے نقاب کرتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایسی شخصیت کی کوئی جگہ نہیں، برطانیہ میں اسامہ بن لادن کو سپورٹ کرنے والی سوچ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن پر اپنے ملک میں سزا بھگت رہے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی جیسا چانسلر منتخب ہو جائے تو یونیورسٹی کا کیا مستقبل ہو گا؟ بہت سی باریک چیزیں سامنے نہیں آتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ایسی شخصیت چھوٹے سے سکول کا بھی پرنسپل ہو تو کافی سوال اٹھ جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر کرپشن ثابت شدہ، طالبان کے بارے سوچ سب کے سامنے ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے