اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بلال قریشی نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

01 Sep 2024
01 Sep 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار بلال قریشی نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا۔

حال ہی میں اداکار بلال قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔

سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکار سے ان کی کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق سوال کیا جس پر بلال قریشی نے جواب دیا کہ میری کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ میں اپنی اہلیہ عروسہ سے بہت ڈرتا ہوں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کی اور اہلیہ کی عمروں میں کتنا فرق ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا 10 سال کا، بعد ازاں اسی صارف نے سوال کی وضاحب طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ اہلیہ سے 10سال بڑے ہیں یا اہلیہ آپ سے 10 سال بڑی ہیں؟

بلال قریشی نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے جواب دیا کہ " بیٹا اگر یہ سوال میری اہلیہ نے پڑھ لیا نہ وہ آپ کو بتائیں گی"۔

سیشن میں ایک صارف نے بلال سے بہترین تعلق کیلئے کوئی نصیحت طلب کی تو اداکار کا کہنا تھا کہ "ایک کامیاب تعلق کیلئے عزت ضروری ہے"۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے