31 Aug 2024
(ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 2503ڈالر کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کےمطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 262500روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 225051روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔