31 Aug 2024
(لاہور نیوز) بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے باعث پاکستان ریلویز کو بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ریل پل تباہ کرنے سے بلوچستان کا ملک بھر سے بذریعہ ریل رابطہ منقطع ہو گیا، ریل سروس معطل ہونے سے پاکستان ریلویز کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی سروس معطل ہونے سے محکمہ ریلویز کو یومیہ ایک کروڑ 2 لاکھ 40 ہزار جبکہ بولان میل کی سروس معطل ہونے سے 19 لاکھ چالیس ہزار روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔