30 Aug 2024
(لاہورنیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اگست 2024ء کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اگست میں 898 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30 اگست تک 790 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، اگست 2024ء میں ٹیکس ہدف میں 100 ارب سے زائد کا شارٹ فال رہا۔
ذرائع کے مطابق ریونیو شارٹ فال کے باعث ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری میں مزید مشکلات ہوں گی، آئی ایم ایف نے ریونیو شارٹ فال کی کوئی گنجائش نہیں دی ہے، شارٹ فال کے باعث ایف بی آر کو آئندہ ماہ 1250 کے قریب ہدف ملے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شارٹ فال پورا نہ ہوا تو حکومت کو منی بجٹ لانے کی تجویز دی جائےگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے شارٹ فال پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔