اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے ملکی و غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہورنیوز) وفاقی حکومت نے رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال جون تک ملکی قرض 71 ہزار ارب تھا، مجموعی قرضے کا 66 فیصد ملکی اور 34 فیصد غیر ملکی قرضوں پر مشتمل ہے،رواں سال جون تک پاکستان پر 47 ہزار ارب سے زائد ملکی اور 24 ہزار ارب سے زائد غیر ملکی قرضہ ہے۔

حکومتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی قرضہ حکومتی سکیورٹی کے اجرا جبکہ بیرونی قرضہ ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔وزارت خزانہ نےرواں برس 2024 سے آئندہ قرض ادائیگی کا شیڈول بھی ایوان میں پیش کر دیا۔

شیڈول کے مطابق رواں سال 2024 میں 18 ہزار 700 ارب، 2025 میں 8 ہزار 700ارب قرضہ کی ادائیگی کی جائے گی، 2026 میں 7 ہزار 600 ارب اور 2027 میں 4 ہزار 3 سو ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2028 میں 6 ہزار ارب اور 2029 میں 8ہزار 4 سو ارب سرکاری قرض کی ادائیگی کی جائیگی، 2030 میں 2 ہزار 400 ارب اور 2031 میں 2 ہزار 600 ارب جبکہ 2031 میں ایک ہزار ارب سے زائد سرکاری قرض کی ادائیگی شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے