اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

استاد حامد علی خان کاہمسایہ ملک کی طاقتور شخصیت کی جانب سے بھارت منتقلی کی پیشکش کا انکشاف

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف غزل گائیک استاد حامد علی خان نے انکشاف کیا کہ سابق بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی نے انہیں بھارت منتقل ہونے کی پیشکش کی تھی۔

استاد حامد علی خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران بھارت میں موسیقی کے مداحوں سے ملنے والی محبت پر بات کی۔1979ء میں استاد حامد علی خان، امانت علی خان اور مہدی حسن کو بھارت کے ایک بڑے موسیقی پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس پروگرام میں سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی، دلیپ کمار، منوج کمار اور دیگر بڑی شخصیات موجود تھیں۔

جب حامد علی خان اور امانت علی خان نے اسٹیج پر پرفارم کرنا شروع کیا تو لوگ ان کی شاندار کلاسیکل گائیکی پر حیرت زدہ ہو گئے۔اندرا گاندھی نے ان کی گائیکی سننے کے بعد انہیں ’رام لکھن‘ کا لقب دیا جبکہ اگلے دن اٹل بہاری واجپائی نے ان دونوں کو بلا کر ان کی تعریف کی اور بھارت منتقل ہونے کی پیشکش کی۔

بھارتی وزیراعظم نے شرط رکھی کہ انہیں پاکستانی شہریت چھوڑنی پڑے گی جس پر حامد علی خان اور امانت علی خان نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ پاکستان نہیں چھوڑ سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے