اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کی بازیابی کیلئے پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کے لئے ایس پی صدر کو اگلے ہفتے تک کا وقت دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر سلطان کی بازیابی کیس کی سماعت کی، عدالت نے ہدایت کی کہ ایس پی صدر معاملے کو خود دیکھیں اور انویسٹی گیشن کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہے یا نہیں ہے؟ غلط بیانی نہ کریں، ایس پی صاحب آپ بتائیں۔

ایس پی خان زیب خان نے بتایا کہ جی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے، ہم اسے دیکھ رہے ہیں اور تحقیقات چل رہی ہیں، چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ اس معاملے کو خود دیکھیں اور نئی رپورٹ دیں۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش پولیس نے کرنی ہے میں نے نہیں کرنی، آپ کے پاس کیس سے متعلق کچھ ہے تو وہ پولیس کو فراہم کریں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایس پی صدر خان زیب انویسٹی گیشن کریں گے، آپس میں کوآرڈینیشن کر لیں جو چیز سامنے آئے ایس پی کو بتائیں۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ اس کیس کو پیر کے لئے رکھیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پیر سے متعلق ججز روسٹر جاری ہو گا اس کے مطابق دیکھیں گے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے