اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سعدیہ خان نے حسن کا جادو جگا کر مداحوں کو سحر میں مبتلا کردیا

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سعدیہ خان نے ایک بار پھر اپنے حسن کا جادو جگا کر مداحوں کو اس کے سحر میں مبتلا کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پر مبنی پوسٹ اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں برائیڈل لک میں دیکھ کر مداح دل ہار بیٹھے۔

مذکورہ پوسٹ اور ویڈیو میں اداکارہ گرے اور سنہرے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ سر تا پاؤں سجی سنوری دلہن کا روپ انکے تمام لک پر بازی لے جاتا معلوم ہو رہا ہے۔

اس برائیڈل شوٹ کیلئے اداکارہ نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے شاہکار کا انتخاب کیا جس میں سنہری چولی کیساتھ سیکوئنز سے مزین گرے اوور کوٹ شامل ہے جبکہ اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے اداکارہ نے میچنگ زیورات سے حسن کو دوبالا کیا ہوا ہے۔

ان زیورات میں سبز رنگ کے موتی سے تیار کردہ سلور رنگ کے کمبی نیشن کا ماتھا ٹیکا سمیت کانوں میں بندے اور گلے کا ہار سعدیہ خان کے حسن کو دو آتشہ کررہا ہے۔

ویڈیو اور پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بننے کی دیر تھی کہ مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر کمنٹ سیکشن میں اداکارہ سعدیہ خان کے حسن کے قصے شروع ہو گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے