30 Aug 2024
(لاہور نیوز) کچے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لئے جدید بکتر بند گاڑیاں اور ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کچے آپریشن کے لئے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اور 7 بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی، 12 بلٹ پروف گاڑیاں رحیم یارخان کچے کے لئے اور 8 راجن پور کچے کے لئے خریدی جائیں گے۔
اس کے علاوہ 4 بکتر بند گاڑیاں رحیم یارخان کے لئے اور 3 راجن پور کے لئے خریدی جائیں گی، 450 جی تھری رائفل اور 450 ایس ایم جی رائفل خریدی جائے گی۔
جدید بکتر بند گاڑیاں اور رائفلیں ہنگامی بنیادوں پر خریدی جائیں گی۔