اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

طوبیٰ انور کو بولڈ لک پر مبنی تصاویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انوار کو بولڈ لک پر مبنی تصاویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اداکارہ طوبیٰ انور کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی حالیہ پوسٹ پر صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبٰی انور نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ویسٹرن لک میں تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی جس میں انہیں بولڈ اینڈ گلیمرس انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی انسٹاگرام پر جاری تصاویری پوسٹ کو ابتدا میں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تاہم بعد میں اداکارہ نے اسی شوٹ سے اپنی ایک تصویر انسٹا سٹوری پر مداحوں سے شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جانے لگی۔

معصوم شکل و صورت والی اداکارہ کی انسٹا سٹوری میں ان کی جانب سے اپنایا گیا بولڈ ڈریسنگ سینس مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ "عامر لیاقت کو سیڑھی بنا کر چھوڑ دیا، خود عیش کر رہی ہے، وہ بیچارہ تو دنیا سے چلا گیا"۔

ایک اور صارف کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ "سمجھ نہیں آتا کہ پاکستانی اداکارائیں مشہور ہونے کے بعد بولڈ کیوں ہوجاتی ہیں"؟ ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ "آپ بولڈ لک میں نہیں بلکہ ڈیسنٹ انداز میں سوبر لگتی ہیں"۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے