اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

امتیاز شیخ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز محمود شیخ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز محمود شیخ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد اقبال چودھری نے درخواست پر سماعت کی۔

بعدازاں عدالت نے امتیاز محمود شیخ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ امتیاز محمود شیخ کی اہلیہ صائمہ شیخ نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے شوہر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ امتیاز شیخ کو غیر قانونی طور سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کیا گیا، امتیاز شیخ کو ایک برس پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ امتیاز شیخ کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور امتیاز شیخ کیخلاف تادبیی کارروائی سے روکا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے