اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بینکوں اور منی چینجرز کیلئے ترسیلات زر بڑھانے کی سکیمیں منظور

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) بینکوں اور منی چینجرز کیلئے ترسیلات زر بڑھانے کی سکیمیں منظور کر لی گئیں جس کے تحت زیادہ ترسیلات زر وصول کریں اور زیادہ مالیاتی فائدہ اٹھائیں سکیم منظور کی گئی ہے۔

ترسیلات زر وصول کرنے پر سعودی ریال میں منافع دیا جاتا ہے، سعودی ریال کو روپیہ میں تبدیل کر کے ڈالر ریٹ پر تقسیم کیا جاتا ہے لیکن منی چینجرز اور بینکوں کو ترسیلات پر منافع فراہم کرنے کا طریقہ کار پرانا ہے۔

منی چینجر کو ترسیلات زر بینکوں میں ڈیکلیئر کرنے پر 2 روپے فی ڈالر ملیں گے، گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر ٹارگٹ کے مطابق اضافہ پر 3 روپے منافع ملے گا۔

گزشتہ سال کی نسبت مزید ترسیلات زر ٹارگٹ کے مطابق اضافہ پر 4 روپے منافع ملے گا، ایکسچینج کمپنی کو 25 ملین ڈالر یا 5 فیصد کی گروتھ پر اضافی منافع ملے گا اسی طرح ترسیلات زر بڑھانے کیلئے ٹیلی گرافک ٹرانسفر سکیم پر بھی مالیاتی فائدہ بڑھا دیا گیا ہے۔

ترسیلات زر میں اضافہ کرنے پر منافع بڑھا کر 35 ریال تک کر دیا گیا، ترسیلات زر کیلئے سکیم کی منظوری سے ترسیلات میں 10 فیصد گروتھ متوقع ہے، سکیم کی منظوری سے بنکوں اور منی چینجرز میں ترسیلات مزید بڑھیں گی۔

ماہانہ فکسڈ ترسیلات زر وصول کرنے والوں کیلئے فکسڈ ریٹ منافع ملے گا، سالانہ اڑھائی کروڑ ڈالر ترسیلات وصول کرنے پر ایک ڈالر پر 4 روپے منافع ملے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے