اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دیدی

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن کے لئے مراسلہ بھی لکھ دیا۔

مراسلے کے مطابق پنجاب بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کیلئے تمام مسالک سے نمائندگی لی جائے گی، آخری بار ضلعی امن کمیٹیاں 2018 میں تشکیل دی گئی تھیں، ضلعی امن کمیٹیوں کے اکثر عہدیداران انتقال کر گئے یا انتہائی ضعیف اور غیر مؤثر ہو گئے ہیں۔

امن کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے تمام ممبران کی متعلقہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی سے کلیئرنس لی جائے گی، ازسرنو تشکیل سے ضلعی امن کمیٹیاں بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا کر سکیں گی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام ضلعی امن کمیٹیوں میں ممبران اسمبلی، میئر، چیئرمین میونسپل کمیٹی، ڈی پی او، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی عہدیداران اور تمام مسلک کے نمائندگان شامل ہوتے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن 2 ہفتے کے اندر جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے