اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 267 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس کو غسل دے کر تقریبات کا آغاز کر دیا گیا، مزار اقدس کو کئی من خالص عرق گلاب سے غسل دیا گیا جبکہ صندل و دیگر عطریات سے معطر کیا گیا۔

غسل مبارک کی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی سعد وسیم شیخ، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری، ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر، ڈی پی او عیسیٰ خاں سکھیرا، محکمہ اوقاف کے اعلیٰ افسران اور مقامی انتظامیہ نے شرکت کی۔

 ڈی پی او عیسیٰ خاں سکھیرا کا کہنا تھا ملک بھر سے آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے عرس مبارک پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں، تین لیئر سکیورٹی پر 2 ہزار اہلکار تعینات ہیں جبکہ 120 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، غسل مبارک کی تقریب کے بعد ملک و قوم کی ترقی، سلامتی، قدرتی آفات اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے