30 Aug 2024
(لاہور نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ اور توانائی علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہےہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام’ دنیا مہر بخاری ‘کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دوست ممالک سےامداد نہیں تجارت کی بات کر رہے ہیں، دوملین کا گیپ ہےجوہم نےپورا کرنا ہے،رول اوورمیں کوئی پرابلم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نےکہا ہےدوملین کےگیپ کوپورا کریں، حکومت کی پیشرفت درست سمت میں جاری ہے، آئی ایم ایف کی ستمبرمیں بورڈ میٹنگ ہوگی۔
علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےاصلاحات کا پورا ایجنڈا دیا ہے، تاجروں کا احتجاج اورشوراسی وجہ سے ہو رہا ہے، سب کو آمدن کے مطابق ٹیکس دینا پڑےگا۔