30 Aug 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سرکاری نرخوں میں 6 سبزیاں اور 3 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے۔
لیموں 750 روپے، ادرک 720 روپے، لہسن 600 روپے، پیاز 170 روپے اور ٹماٹر 160 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، میتھی 440 روپے، اروی 250 روپے، شلجم 220 روپے، بھنڈی 160 روپے اور آلو 130 روپے کلو بکنے لگے۔
ادھر پھلوں میں سیب 500 روپے، آلو بخارہ 450 روپے، آم چونسہ 360 روپے، آڑو 350 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔