30 Aug 2024
(لاہور نیوز) سستی پروٹین کا حصول عوام کے لئے ناممکن بنا دیا گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 571 روپے پر برقرار ہے، زندہ برائلر ہول سیل 380 روپے، پرچون ریٹ 394 روپے کلو مقرر ہے۔
ادھر فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 301 روپے پر برقرار، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 910 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔