اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 469 ایپلی کیشنز بلاک

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سٹیک ہولڈر اداروں اور عوام کی شکایات کی بنیاد پر 469 ایپلی کیشنز (ایپس) کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بند کردیا ہے۔

جن ایپس کو بند کیا گیا ہے اُن میں 345 اینڈرائیڈز کی تھیں اور 34 ایپل کی، ان ایپس کو اسلام مخالف مواد کی اشاعت، مخربِ اخلاق مواد اور دھوکا دہی کے الزام کے تحت بند کیا گیا ہے۔

یہ اقدام پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے سیکشن 37 کے تحت کیا گیا ہے، اس آرٹیکل کے تحت پی ٹی اے کسی بھی مواد کو ملک کی سلامتی، امن عامہ اور شائستگی کے خلاف محسوس کیے جانے پر بلاک کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

یہ سیکشن سائبر سپیس میں کارروائی کی راہ ہموار کرتا ہے تاکہ دین کی عظمت کو برقرار رکھنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے میں مدد ملے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 469 ایپس کو بلاک کرنے کا اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دین کی عظمت، قومی سلامتی اور اخلاقی معیارات کے تحفظ کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے