اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ مشی خان نے ارشد ندیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا!لیکن کیوں ؟جانئے

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(ویب ڈیسک)ماضی کی مقبول پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی وائرل ویڈیو پر برہم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں میاں چنوں کے مقامی رپورٹر کو نظرانداز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں مقامی رپورٹر پوچھتا ہے کہ آپ چیمپئن بننے کے بعد کیسا محسوس کررہے ہیں؟،ارشد ندیم رپورٹر کے سوال کا جواب دیے بغیر وہاں سے چلے جاتے ہیں جس کے بعد رپورٹر بھی مائیک لیے اُن کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔

رپورٹر ارشد ندیم سے پوچھتا ہے کہ سر! کیا بات ہے آپ بات کیوں نہیں کرنا چاہ رہے؟یہ تو خوشی کا موقع ہے، اس پر ارشد ندیم کہتے ہیں کہ مجھے دیر ہورہی ہے اور پھر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ارشد ندیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کو ہر ایک کی پرائیوسی کا خیال رکھنا چاہیے۔دوسری جانب اداکارہ مشی خان نے ارشد ندیم کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیسہ اور شہرت لوگوں کو نخرے والا بنا دیتا ہے۔

مشی خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ واہ! کیا تکبر ہے،بےشک آپ کو دیر ہورہی تھی لیکن آپ جواب تو دے سکتے تھے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم وہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو ایونٹ میں 92.97 میٹر طویل تھرو کرکے 40 سال بعد اولمپکس گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے