29 Aug 2024
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک بار پھر فلم اسٹار ہمایوں سعید کی زائد عُمر پر بول پڑیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کی عمر میں زمین و آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود ڈرامے میں دونوں کو بطورِ ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ماضی کے ڈراموں میں ہمایوں سعید کو میرے ساتھ بطورِ ہیرو کاسٹ کیا جاتا تھا لیکن آج اس عُمر میں ہمایوں کو آدھی عمر کی لڑکی کیساتھ ہیرو بنا کر دکھایا جارہا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ ہمایوں سعید نے اس عُمر میں بھی اپنی جسامت اور شخصیت کا برقرار رکھا ہوا ہے لیکن یہ حقیقت کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ اُن کی عُمر زیادہ ہے۔