28 Aug 2024
(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ کی ہدایت پر مشیروں اور معاونین خصوصی سے اثاثوں، شہریت اور وفاداری کا سرٹیفکیٹ طلب کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ بھی طلب کر لیا گیا، مشیر اور معاون خصوصی پاکستان سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ جمع کروائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن مشیر اور معاون خصوصی پاکستان کے آئین کا تحفظ کرنے کے پابند ہوں گے، مشیر اور معاون خصوصی حکومتی امور میں ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر کام کریں گے، مشیراورمعاون خصوصی حکومتی معاملات کی تفصیلات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔
کابینہ ڈویژن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غلط معلومات اور سرٹیفیکیٹ کی خلاف ورزی پر فوجداری کارروائی ہو گی۔