اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی: سی پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے کیس میں سٹی پولیس افسر (سی پی او) راولپنڈی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کا جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سی پی او راولپنڈی نے مختلف اداروں اور 4 صوبوں کی پولیس کو خطوط بھجوائے ہیں جس میں لاپتہ محمد اکرم کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئیں ہیں، لاپتہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی بازیابی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

سماعت کے دوران پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر ہماری پٹیشن کی سماعت کے بعد درج ہوئی ہے، اس لئے درخواست قابل سماعت ہے۔

عدالت نے سٹی پولیس افسر راولپنڈی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے پٹیشن پر مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے