26 Aug 2024
(لاہور نیوز) بجلی کے تار ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے لائن مین جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لائن مین سٹیل مارکیٹ کے قریب بجلی کے تار ٹھیک کر رہا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا۔
کرنٹ لگنے سے بوٹا نامی لائن مین موقع پر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو عملہ نے لائن مین کی لاش پول سے اتاری۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا، نعش گھر پہنچتے ہی کہرام بھرپا ہو گیا، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔