اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کا لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان  نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں 16 گمشدہ کارکنوں کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان 16 کارکنان میں کچھ کارکنان بازیاب ہو چکے، کچھ ابھی بھی گمشدہ ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جبری گمشدگی کو آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10، 14، 19، 25 کے منافی قرار دے، مخصوص سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر جبری گمشدگی کو آئین کے آرٹیکل 17، 25 کے منافی قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو جبری گمشدگی کا عمل فوری طور پر روکنے کے اقدامات کرنے کے احکامات دے، عدالت حکومت کو پی ٹی آئی کارکنان کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کرے، عدالت فریقین کو پی ٹی آئی کارکنان کی جان و آزادی کا تحفظ کرنے کے احکامات دے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو جبری گمشدگی میں ملوث ایجنسیوں و افسران کے تعین کے احکامات دے، عدالت فریقین کو جبری گمشدگی کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کرے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے، ڈی جی ایف آئی اے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے