اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی کمانڈر  نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی موثر کوششوں کو سراہا، چینی کمانڈر  نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبے کی بھی تعریف کی تاہم آرمی چیف نے چینی کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دفاعی تعاون دونوں ممالک کے درمیان مضبوط بھائی چارے کی علامت ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے دائمی تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر چینی کمانڈر نے جی ایچ کیو میں یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے، جی ایچ کیو آمد پر چینی کمانڈر کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے