(لاہور نیوز) رواں مالی سال میں پنجاب حکومت نے گلی محلوں کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا، ایل ڈی اے کو تین ارب 49 کروڑ 23 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے۔
مسلم لیگ ن کے انتخابی حلقوں میں فنڈز کی بارش کر دی گئی، پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کے ذاتی وسائل سے فنڈز خرچ کئے جائیں گے، شہر کے 75 مقامات پر ترقیاتی کاموں کے لئے ایل ڈی اے کو فنڈز کا اجراء کر دیا گیا۔
شہر کی مختلف 65 سکیموں کے لئے دو ارب 78 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے، پی سی سی کی دس سکیموں کے لئے 29 کروڑ روپے جاری، یونین کونسل 110 اور 117 میں پی سی سی اور واٹر سپلائی کے کام ہوں گے۔
اس کے علاوہ یو سی 132، 180، 181 ،182 اور 183 میں اسفالٹ کارپٹنگ اور پی سی سی کا کام ہو گا، جلو، ہیر، دھولکی، کماہاں، چند رائے، گاگا گاؤں میں واٹر سپلائی اور سیوریج کا کام کیا جائے گا، یونین کونسل 197،249، 191،193،194 کی گلیوں میں پی سی سی ورک ہو گا۔
ایل ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کام چار ماہ میں مکمل کئے جائیں گے۔