(لاہور نیوز) تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ ملتوی کر دیا۔
سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا کا کہنا ہے تحریک انصاف اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کے لئے باضابطہ اجازت نہیں ملی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی تھی۔
اکمل خان باری کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ڈی سی لاہور جلسہ گاہ کی جگہ بارے آگاہ نہیں کر رہے، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کروا دی ہے، ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لئے جگہ مختص نہیں کر رہی۔