اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی پی پیز کو بنانے اور چلانے والوں میں ساری جماعتیں شامل ہیں، حافظ نعیم الرحمان

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے آئی پی پیز کو بنانے اور چلانے والوں میں ساری جماعتیں شامل ہیں۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے، تمام جماعتوں نے آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، جن کے معاہدے ختم ہو گئے ان آئی پی پیز کو فارغ کریں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس پر ٹیکس لگا کر پیسے لئے جا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا ایک بار پھر پارٹیوں میں ذاتیات اور مفادات والی سیاست سرگرم ہو گئی ہے، ہم  نے قومی ایجنڈا تشکیل دیا ہے، دھرنے کے بعد کاؤنٹ ڈاؤن میں 28 دن رہ گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا حکومت تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس ختم نہیں کر سکتی، جس کے پاس حکومت آتی ہے وہ مراعات یافتہ طبقے کو ہی فائدہ پہنچاتا ہے، اس پورے عمل میں سارے شریک جرم ہیں، عوام کے اصل مسائل پر صرف جماعت اسلامی کام کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے