اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال کانسٹیبل کو رہا کرالیا

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(لاہور نیوز) پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال کانسٹیبل کو رہا کرالیا۔

پولیس ترجمان نے کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کی باضابطہ تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ ڈیل پر اہلکار کو رہائی ملی، مغوی اہلکار کے بدلے قتل کے مجرم جبار لولائی کو جیل سے رہا کیا گیا، جبار نے دو سال قبل نواز آباد کے قریب مہر شیخ کو قتل کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جبار کا تعلق اندھڑ گینگ سے ہے، اندھڑ گینگ نے جبار کی رہائی پر ایک دوسرے کو مبارک دی اور ہوائی فائرنگ بھی کی، پولیس کیخلاف کارروائی اور ساتھی کی رہائی پر شر گینگ نے بھی اپنے لیڈر راحب شر کو مبارکباد دی اور شدید ہوائی فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ مغوی کانسٹیبل کی رہائی کیلئے پولیس ٹیم کل شام سے کچے میں تھی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ ڈاکوؤں نے ایک پولیس کانسٹیبل احمد نواز کو اغوا کرلیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے