24 Aug 2024
(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ کی 9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی ہوئی، عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عالیہ حمزہ نے ضمانت منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئے کھڑے ہیں، ہم ہر طرح کے کیسز کا سامنا کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنرل الیکشن میں فیصل آباد نے یہ بتا دیا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، جلسے کے لئے ہم پُرجوش تھے مگر لیڈر کے حکم پر ہم پیچھے ہٹ گئے، ہمارے لئے کارکن سب سے پہلے ہیں، آج بھی عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی، سیاسی کارکنان اور لیڈران کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔