اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کو فلڈ ریلیف و بحالی کیلئے 215 ملین ڈالر فراہم کئے: ترجمان امریکی سفارتخانہ

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ترجمان جوناتھن لالی نے کہا ہے کہ 2022ء کے سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی کو متاثر کر دیا، امریکا نے فلڈ ریلیف اور بحالی کیلئے 215 ملین ڈالر فراہم کئے۔

اپنے ایک بیان میں جوناتھن لالی نے کہا ہے کہ 100 ملین ڈالر غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے دیئے گئے، آج بھی لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیاں غذائی قلت کے باعث خطرے سے دو چار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف پروگرام کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام سے مل کر کام کیا گیا، 1 لاکھ 35 ہزار بچوں کو ایمرجنسی غذائی ریلیف فراہم کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 74 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کی گئی، صحت کی سہولتوں کیلئے بلوچستان اور سندھ میں 12 نیوٹریشن مراکز قائم کئے گئے، رواں سال امریکی سفیر نے مزید 486 ٹن فوڈ 39 ہزار بچوں کیلئے فراہم کیا۔

جوناتھن لالی نے یہ بھی کہا کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 17 ہزار خواتین اور بچوں کو مدد فراہم کی گئی، امریکا اس اہم معاملے پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے