24 Aug 2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بھانجی کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 15 سالہ طیب سروسز ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق زخمی طیب کو 19 جولائی کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد زخمی طیب 1 ماہ 4 دن تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیاہے۔
پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے لئے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹریفک حادثہ تھانہ سرور روڈ کی حدود میں پیش آیا تھا۔