اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں منکی پاکس نےسر اٹھا لیا، 4 کیسز رپورٹ

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں منکی پاکس نے سر اٹھا لیا ہے اور 4 کیسیز رپورٹ بھی ہو گئے ہیں تاہم وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔

پنجاب حکومت نے سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں منکی پاکس پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں شعبہ صحت سے 20 سینئر افراد شامل ہیں جبکہ کمیٹی منکی پاکس کی روک تھام اور تشخیص پر کام کریگی۔

ٹیکنیکل کمیٹی منکی پاکس مریضوں کے علاج کا طریقہ کار وضع کریگی اور منکی پاکس کی ویکسین منگوا کر کس کو لگائی جائیگی یہ بھی کمیٹی طے کریگ، کمیٹی طبی عملے اور ایئرپورٹ عملے کی ٹریننگ پر کام بھی کریگی۔

کمیٹی میں بارڈر ہیلتھ سروسز، یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے ارکان شامل ہیں جبکہ جلد، میڈیسن، مائیکروبیالوجی کے سینئر پروفیسرز بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔علاوہ ازیں ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور ریسکیو 1122 کے رکن بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

دنیا میں منکی پاکس کی دواقسام پائی جاتی ہیں، کلیڈ ون اور کلیڈ ٹو جن میں سے کلیڈ ون زیادہ اور کلیڈ ٹو کم خطرناک ہے، اُنہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اور اِس سال ابھی تک جو مریض پاکستان میں سامنے آئے ہیں وہ منکی پاکس کی کلیڈ ٹو سے متاثر تھے۔

منکی پاکس سے متاثر ہونے والے مریض میں مرض کی ابتدا عمومی طور پر بخار سے ہوتی ہے جس کے بعد اُس کے جسم پر چھالے پڑ جاتے ہیں اور کچھ وقت کے بعد وہ پھٹ جاتے ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے