(لاہور نیوز) موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کار سے 3 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی، کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 60 سالہ رومیلا ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی بتائی گئی ، کار سوار فیملی کے 4 افراد کی موت کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ، لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان موٹرویز کاکہنا ہے کہ بھیرا کے قریب گاڑی سے 5افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے، تمام افراد ہسپتال منتقل کیے گئے تاہم دوران علاج 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک مریض ابھی تک بے ہوشی کی حالت میں ہے ، تفتیش جاری ہے۔