23 Aug 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں اشتراک کار پر بھی اتفاق ہوا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاک جرمن معاشی تعلقات دن بدن بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہیں،جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کیلئے جرمنی کی معاونت کو سراہتے ہیں۔