اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لاہور شہر پاکستان، تھیٹر اور ڈرامے کا دل، مجھے نام اور عزت لاہور سے ہی ملی: فردوس جمال

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) معروف اداکار فردوس جمال نے کہا کہ لاہور شہر پاکستان، تھیٹر اور ڈرامے کا دل ہے۔

الحمرا ادبی بیٹھک میں معروف اداکار فردوس جمال کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں فردوس جمال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی مٹی میں کوئی خاص کشش ہے، زیادہ تر اداکاروں نے لاہور میں شہرت پائی، مجھے بھی جوعزت اور نام ملا ہے لاہور سے ہی ملا ہے، ہم لاہوریوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اپنے سر آنکھوں پر بٹھایا۔

معروف اداکار فردوس جمال نے کہا کہ جب الفاظ کا ذخیرہ ختم ہو جاتا ہے تو لوگ فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتے ہیں، بدقسمتی سے آج کے تھیٹر میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے، آج تھیٹر وہ تھیٹر نہیں جو ہونا چاہئے تھا۔

فردوس جمال نے کہا اداکارامان اللہ جو بسوں میں گولیاں ٹافیاں بیچتا تھا کو ایک ڈرامے’’سکسر‘‘ میں میراثی کا کردار ادا کرنے کے لئے میں ہی لایا تھا، امان اللہ ہمیں جگتیں کرکے ہنساتے تھے، اس ڈرامے میں دو میراثی میں نے ڈالے پھر ایسے ہی ڈرامے بنتے گئے، تھیڑ میں امان اللہ، البیلا نے اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا لاہور نے ہی تھیٹر کی روایت کو برقرار رکھا ہے، میں نے پورے پاکستان میں تھیٹر کیا، تھیٹر کی سو سے ڈیڑھ سو سال پرانی روایت ہے، تھیٹر میں گورنمٹ کالج لاہور کا اہم کردار تھا، لاہور فلم اور تھیٹر میں اولین شہرت رکھتا ہے، ہم محبتوں کے مارے لوگ ہیں، خود کو سمجھانے اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں یہ محبت کا لین دین ہے۔

معروف اداکار نے مزید کہا کہ اہل ترین لوگ ختم ہوتے جا رہے ہیں، سب کچھ لکھا جا چکا ہے، اب تو صرف اسے دہرایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے