اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، معاشی ترقی بارے آگاہ کیا

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) صدر آصف علی زرداری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔

کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے صدر مملکت کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں بینک کے کردار بارے بتایا، صدر مملکت نے سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاونت کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر مینگروز کے جنگلات اُگائے، صدر مملکت نے زراعت، آبپاشی اور تعلیم کے شعبے میں بینک کی پاکستان کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی،  صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کانسٹنٹینوس مؤاٹسوس نے بھی الوداعی ملاقات کی۔

صدر مملکت نے یونان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، صدر مملکت نے یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے