اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد شدید قابل مذمت عمل ہے، مریم نواز

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر تشدد شدید قابل مذمت عمل ہے، ایسا کوئی مذہب نہیں ہو گا، دنیا میں جو مختلف عقائد ماننے والوں پر تشدد کی اجازت دیتا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب تشدد کرنے کی اجازت نہیں دیتا،  ایسا کوئی مذہب نہیں ہوگا دنیا میں جو مختلف عقائد ماننے والوں پر تشدد کی اجازت دیتا ہو گا۔

مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد شدید قابل مذمت عمل ہے، انہوں  نے کہا کہ مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے، بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا اسکی مثال ہے، دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر عقائد کی بنیاد پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے, پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی ہے، سب پاکستانی ہیں، کوئی تفریق نہیں,  اقلیتوں پر اٹھنے والے ہاتھوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے,  اپنے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تعصب یا تشدد کو روکنا ہو گا, معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں, مذہبی تفریق اور نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والوں کو شکست دینا ہو گی۔

مریم نواز  نے اپیل کی کہ تشدد اور تعصب کے خلاف کھڑے ہو کر پُرامن اور محفوظ معاشرے کے لیے کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے