(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے ہم معیشت بند کرنے والے نہیں کھولنے والے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ہم معیشت کا پہیہ چلانے والے لوگ ہیں، ایک دن کی ہڑتال معیشت چلانے کیلئے ہے، کوئی حمایت نہ کرے تب بھی جماعت اسلامی ہڑتال کرے گی، یکم ستمبر سے عوام رابطہ مہم شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت بند کرنے والے نہیں، کھولنے والے ہیں، یہ سارے کام پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، آگے بڑھنا ہے،ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرنا ہے، سب لوگ اپنے اپنے اہداف طے کر لیں ،یہ لمبی لڑائی ہے، یہ لڑائی ہم عوام کیلئے لڑ رہے ہیں،سب ہمارا ساتھ دیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ممبر سازی مہم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، پوری مہم کے دوران کوئی دیہات چھوٹنا نہیں چاہئے، ہر گاؤں کے لوگوں کو نکالنا ہے ،مارچ کرنا ہے، ایسا پروگرام تشکیل دیں کہ لوگ بس چلنا شروع کریں، ہمارا مارچ پورے پاکستان کے لوگوں کا مارچ ہونا چاہئے، اتنی قوت سے چلیں گے مارچ کے دوران ان کو جھکنے پر مجبور کر دیں گے۔