اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیض حمید کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے عمران سے رابطے، معلومات سامنے آگئیں

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(لاہور نیوز) فیض حمید کی گرفتاری کے بارے میں اہم معلومات منظر عام پر آگئیں، وزیراعظم شہباز شریف کو فیض حمید کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ ارسال کر دی گئی۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق فیض حمید ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے عمران خان سے رابطے میں تھے، فیض حمید ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ سے جدید اینڈرائیڈ فون کی بجائے پرانے فیچر فون سے رابطہ کرتے تھے، فیض حمید کو بارہ اگست کو گرفتار کرکے ان سے مذکورہ فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے دو روز بعد ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو پکڑ کر ان سے بھی اسی ساخت کا فون برآمد کیا گیا، ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ سے بیان لیا گیا ہے مگر تاحال وہ قانونی طور پر لاپتہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی میں گواہ کے طور پر سامنے آسکتے ہیں، ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کی اہلیہ ان کے لاپتہ ہونے کے بارے عدالت سے رجوع کرچکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے