21 Aug 2024
(لاہور نیوز) میو ہسپتال میں صفائی کے عملے کی جانب سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا۔
میو ہسپتال میں عملہ صفائی کی ایمرجنسی سے ایڈمن بلاک تک احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے نجی صفائی کمپنی نے تنخواہیں نہیں دی، تنخواہ نہ ملنے سے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی نے 32 ہزار روپے تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا، نجی کمپنی صرف 15 ہزار دیتی ہے وہ بھی 3 ماہ بعد دیا جاتا ہے تاہم تنخواہوں کی ادائیگی تک ہسپتال میں صفائی نہیں کریں گے۔