21 Aug 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ کہ کیفین کی زیادہ مقدار دل کی صحت کیلئے خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
ماہرین نے مطالعے میں پایا کہ ہفتے کے زیادہ تر دنوں میں روزانہ 400 ملی گرام سے زیادہ کیفین پینے سے صحت مند لوگوں میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر جیسی غیر متعدی بیماریوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک وجہ کافی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر کے کچھ خطرے والے عوامل معلوم ہیں جب کہ کیفین کے استعمال پر ابھی تک زیادہ تحقیقات نہیں کی گئی ہیں۔