21 Aug 2024
(لاہور نیوز) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت عزیز الدین المعروف پیر مکی رحمتہ اللہ علیہ کے آٹھ سو چونتیسویں ویں سالانہ عرس کا آغاز کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے مزار پر انوار کو عرق گلاب سے غسل دی۔
،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آصف اعجاز، ایڈمنسٹریٹر لاہور ویسٹ زون شاہد حمید ورک بھی ہمراہ تھے۔
سالانہ غسل تقریب میں صوبائی خطیب مختار احمد ندیم، منیجرسرکل ایک لاہور گلزار احمد، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد عمران حنفی و دیگر بھی موجود تھے۔