اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی 10 کارروائیوں میں 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے 10 کارروائیوں میں 70 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 70 کروڑ روپے کی 37 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پشاور ایئرپورٹ پرقطر جانے والے مسافر سے 980 گرام جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے قطرجانے والے شخص سے 402 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی ایک کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر سے 150 گرام نشہ آور گولیاں اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر نائجیریا سے آنے والے مسافر سے 7۔5 ویڈ برآمد ہوئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران ایم ون اسلام آباد پر دو کارروائیوں میں 4 ملزمان  سے140 گرام افیون،  150 گرام ہیروئن، 1.2 کلو چرس اور 1.1 کلو آئس جبکہ جی ٹی روڈ  نوشہرہ  پر 2 ملزمان سے 2.4 کلو افیون، 6 کلو ہیروئین، 1.2 کلو چرس اور 3 کلو آئس برآمد ہوئی۔

 کراچی یونیورسٹی کے ایک شخص سے 98 گرام چرس اور 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔  کوئٹہ میں بھی  دو کاروائیوں میں 4 ملزمان سے 10 کلو ہیروئین اور 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے