(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب پولیس نے جوانوں کو خوشخبری سنا دی، 35 سو خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کے لئے اجلاس کروانے کا حکم دے دیا۔
پنجاب پولیس میں ترقیوں کے لئے اہم فیصلہ کر لیا گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا صوبہ بھر میں35سو خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کےلئے ورکنگ تیز کرنےکا حکم دیدیا۔
کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک خالی سیٹوں پر رواں سال ترقیاں دی جائیں گی، آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز رینک تک ترقیوں کےلئے ریجنل سربراہان کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔
سب انسپکٹر سے ایس پیز رینک خالی سیٹوں پر آئی جی آفس میں ترقیاتی کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے۔گزشتہ ڈیڑھ سال میں 22 ہزار سے زائد ترقیاں دی گئیں، 12ہزار سے خالی سیٹوں پر کانسٹیبلان کی بھرتیاں کی گئیں۔
آئی جی کا کہنا ہے کہ بروقت ترقیاں ملازمین کا حق ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیوں کا حکم دیا ہے۔